Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے اہم اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے قومی و بین الاقوامی میڈیا کے لیے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی و بین الاقوامی میڈیا اور قومی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

 مبصرین کے لیے الیکشن کمیشن کا اجازت نامہ لازمی ہو گا۔ مبصرین پاکستان کی سالمیت اور لوگوں کی بنیادی حقوق کا خیال رکھیں گے۔

جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق مبصرین ملکی قانون اور الیکشن کمیشن کے اختیارات کی پاسداری کریں گے اور مبصرین کسی جماعت یا امیدوار کی حمایت کو ظاہر کرنے کا عمل نہیں کریں گے۔

میڈیا ملکی سالمیت اور نظریہ کے خلاف کوئی مواد جاری نہیں کرے گا جبکہ قومی اداروں اور عدلیہ کی آزادی کا خیال رکھا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول سے کامیابی کے نوٹیفکیشن تک ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اجازت نامہ واپس لے لیا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں