Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونم کپور نے معروف یوٹیوبر کو قانونی نوٹس بھجوادیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے اپنی توہین کرنے پر خاتون یوٹیوبر کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے معروف یوٹیوبر راگنی کو ان سے متعلق متنازع ویڈیو بنانے کی وجہ سے قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

      بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا یوٹیوبر خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’راگنی نے اپنی ویڈیو کے ذریعے مجھے، میرے شوہر آنند آہوجا اور ان کے فیشن برانڈز کی ساکھ پر منفی اثر ڈالا ہے ‘۔

 سونم کپور کے نوٹس میں اعتراض شدہ ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

 

سونم کپور نے اپنی توہین کرنے پر خاتون یوٹیوبر کو قانونی نوٹس بھجوادیا

 

نوٹس میں یوٹیوبر کو کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس درخواست پر عمل نہیں کرتی ہیں تو سونم کپور اپنی ساکھ کے تحفظ کے لیے ضروری کارروائی کے لیے مزید آگے بڑھ سکتی ہیں۔

نوٹس موصول ہونے کے بعد یوٹیوبر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وضاحتی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس ویڈیو کے بارے میں انہیں نوٹس ملا ہے وہ ان بیانات کے بارے میں تھی جو سونم کپور نے کچھ عوامی تقریبات میں دیے تھے۔

ویڈیو میں راگنی نے کہا کہ ’مجھے یہ نوٹس موصول ہوا ہے نہ تو میرے پاس وسائل ہیں اور نہ ہی وقت ہے کہ میں ایسے بااثر شخص کے نوٹس پر درعمل دوں کیونکہ میرے والد ایک معمولی آرمی آفیسر ہیں میں کیسے اتنی عظیم شخصیت کے ساتھ مقابلہ کرسکتی ہوں؟۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں