Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ سوزوکی اور بس میں تصادم، 11 افراد ذخمی

کراچی میں سوزوکی اور بس میں تصادم ہوا جس کے باعث 11  افراد ذخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ کراچی میں بلدیہ نادرن بائی پاس روڈ المکہ ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں سوزوکی اور بس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد ذخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں میں 30 سالہ نورین زوجہ شیر خان، 10 سالہ شیراز علی ولد شیر خان،60 سالہ جنت زوجہ میر حسن، 38 سالہ پروین زوجہ مٹھو، 40 سالہ جہانزادی زوجہ آچر، 45 سالہ آچر ولد جلال، 35 سالہ امینہ زوجہ محمد بخش، 40 سالہ محمد بخش ولد ابراھیم، 35 سالہ عاشق ولد اللہ بچایو، 65 سالہ جنت زوجہ اللہ بچایو شامل ہیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں