Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملائکہ نے فیشن ویک میں اپنایا بولڈ انداز ، ویڈیو وائرل

بھارتی فلموں کی رقاصہ ملائکہ اروڑا اپنے ڈانس ، فٹنس اور منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔

ملائکہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر لیکمی فیشن شو میں کی جانے والی ریمپ واک کی تصاویر اور ویڈوز پوسٹ کر دی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

 انسٹاگارم پر ملائکہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں انہیں بولڈ لباس میں ریمپ پر واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

لیکمی کی جانب سے منعقد کیے جانا والا فیشن ویک گزشتہ دنوں سے جاری ہے۔

 اس فیشن شو کو 1950 کے بعد بننے والے بھارتی فیشن اور میک اپ برانڈ ’لیکمی ‘منعقد کرتا ہے جس میں نہ صرف بالی وڈ اداکارائیں بلکہ دیگر ماڈلز بھی شرکت کرتی ہیں۔

لیکمی فیشن شو میں دیگر ممالک کی معروف شخصیات کو بھی ریمپ پر واک کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

بھارت سمیت دیگر ممالک کے برانڈز بھی لیکمی فیشن شو میں اپنے تیار کردہ لباس کی تشہیر کرتے ہیں۔

2023  میں منعقد کیے جانے والے اس فیشن شو میں اب تک بالی وڈ کی دیگر اداکارائیں اور ماڈل جلوے بکھیر چکی ہیں۔

واضح رہے لیکمی فیشن ویک میں بالی وڈ اداکارہ کالکی کوچلن، کرشمہ کپور ، حنا خان، جھانوی کپور، اتھیا شیٹی، تارا ستاریہ ، دیشا پٹانی، تمنا بھاٹیہ، راکل پریت، دیامرزا، پرینیتی چوپڑا، کیارا اڈوانی اور گلوکارہ صبا آزاد نے ریمپ پرجلوے بکھیرے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں