Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی یو اے ای کے وزیر مملکت سے ملاقات

 نگران وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات، اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے عالمی بینک، آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی سے ملاقات کی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں مالی امور اور محصولات کے معاملات میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور باہمی اقتصادی ترقی کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے مزید تعاون کے امکانات کے بارے میں مثبت پیشرفت کے عزم کا اظہار کیا جبکہ دونوں ممالک نے اقتصادی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں