پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26روپت 57پیسے تک کی کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات ردوبدل کیا جائے گا، اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 57 پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے 84 پیسے تک کی کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ڈالر کی قیمت گرنے اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باعث بنتی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے آج ہوگا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ڈالر کی قیمت گرنے اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باعث بنتی ہے، حکومت رواں مالی سال کے بجٹ ہدف اور بین آئی ایم ایف کے ساتھ وعدوں کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر تقریبا 869 ارب روپے کی لیوی وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















