سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ن لیگ نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مین قصور روڑ للیانی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ آباد والوں آپ کے جوش و خروش کو سلام، 75 سال پاکستان کو بنے ہوئے ہیں ایسا موڑ آیا کہ صحیح فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج نوجوان بے روزگار ہیں، بجلی کے بلز گھروں میں قیامت ڈھاتے ہیں،16 ماہ کی کارگردگی کی باتیں ہوتی ہیں جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا خودکشی کر لوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا پھر وہ آئی ایم ایف کے پاس گئے تو خود کشی نہ کی بلکہ معاشی صورتحال برباد کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر 16 ماہ میں شہباز شریف آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ کرتا تو تمام ممالک رابطے منقطع کر دیتے، سیاست اور ریاست کا فیصلہ تھا مسلم لیگ ن نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، نواز شریف نے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، مسلم لیگ ن نے جھوٹے وعدے نہیں کیے بلکہ کام کرکے دکھایا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ 2013 سے 2017 تک نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا، نواز شریف کے دور میں چین نے 46 ارب کی سرمایہ کاری کی تھی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی دو سال بعد کہتے ہیں معیشیت کی سمجھ ہی نہیں، آج ڈالر کی 278 روپے ہے نواز شریف کے دور میں 105 روپے ڈالر تھا، نواز شریف کے دور میں 7 روپے بجلی تھی آج 28 روپے کا یونٹ ہیں، آج فیصلہ کن گھڑی ہے کہ کس کا انتخاب کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ہمارے شہداء کی یادگاروں کو گرایا گیا، ایمبولینسز اور جناح ہاؤس کو آگ لگائی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ میں دوست ممالک دوست کے تحفے فروخت کرکے پیسے کھا گیا،190 ملین پاونڈز کیس میں پیسے لوٹ رہا تھا، پاکستان کو دیانت دار سچے بیٹے کی ضرورت ہے،21 اکتبوبر کو سب نواز شریف کے استقبال کیلئے مینارہ پاکستان پہنچنا ہے، 21 اکتبوبر کو پاکستان کی ترقی کے سفر کا آغاز کرنا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ غزہ میں بجلی گیس بند ہے ،بچے بھوک سے بلک رہے ہیں، پاکستان فلسطین کی سیاسی اخلاقی حمایت کرتا ہے، فلسطین کے ساتھ ہمارے دل ڈھڑکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















