Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کیلئے خوشخبری ؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دے دیا، قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 40 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹرہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے18 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 22 روپے 43 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو نگران حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11روپے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں