بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان نے چند روز قبل 2007 میں ریلیز ہونے والی سُپر ہٹ فلم ‘تارے زمین پر’ کے سیکوئل کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی نئی فلم کا نام ‘ستارے زمین پر‘ ہے اور یہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘تارے زمین پر‘ کی تھیم سے ملتی جلتی ہوگی۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ ’تارے زمین پر‘ ایک جذباتی فلم تھی لیکن یہ نئی فلم آپ کو ہنسائے گی، یہ فلم آپ کو تفریح فراہم کرے گی۔
اداکار عامر خان کے مطابق ’تارے زمین پر‘ انہوں نے ایک بچے کی زندگی بدلنے میں مدد کی تھی، لیکن ’ستارے زمین پر‘ میں اس سے الٹ ہوگا، 9 لڑکے جن کے اپنے مسائل ہیں وہ اداکار کی مدد کریں گے۔
اداکار کے اس اعلان کے بعد شائقین میں یہ تشویش پیدا ہوگئی کہ عامر خان کے مدِ مقابل کونسی اداکارہ ہوں گی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم ’ستارے زمین پر‘ عامر خان کے مدِمقابل اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نظر آئیں گی۔
![]()
اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا، عامر خان کے ساتھ 16 برس بعد کام کر رہی ہیں، اداکارہ نے اس سے قبل فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ میں اداکار کے بھانجے عمران خان کے مدمقابل کام کیا اور فلم کو عامر خان نے پروڈیوس کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















