نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کر دی ہے اور اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو قیمتوں میں کمی کے لیے سخت طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام وزرائے اعلیٰ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتوں میں کمی کو یقینی بنائیں اور تمام توجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے پر مرکوز رکھی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 40 روپے کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹرکمی کی گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















