نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ امن و امان کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر واضح کمی پر اظہار خیال کیا۔
میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے اب ٹرانسپورٹرز، اور تاجروں کا بھی فرض ہے کہ وہ کرایوں اور اشیاء خوردونوش میں اسی تناسب سے کمی کریں، قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو حاصل ہوسکے گا، اس سلسلے میں صوبائی حکومت بھر پور اقدامات کررہی ہے، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلوچستان بھر میں فعال کردار ادا کریں۔
نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ امن و امان کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں، مزدوروں کا قتل انتہائی افسوسناک ہے اور یہ بلوچستان کی روایت بھی نہیں ہے، تربت واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کیلئے حکومت سنجیدہ ہے، تربت واقعے میں انتظامیہ کی کوتاہیاں ہیں، ایس پی کو معطل کردیا ہے، باہر سے آنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن ہونی چاہئے تھی، میں خود 22 اکتوبر کو تربت جاکر تحقیقات کا جائزہ لوں گا۔
میر علی مردان ڈومکی نے کہا کہ غیرقانونی افغان مہاجرین کی با عزت طریقے سے واپسی کریں گے، جو کوئی نارواسلوک کرے گا اس کے خلاف کارروائی کریں گے، دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قائم اور عوام کی بہتری کیلئے کیا ہے، بلوچستان کو مالی مشکلات سے اللہ نکالے گا یا وفاقی حکومت نکالے گا۔
نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی کیلئے اداروں پر دباو بڑھا رہے ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق اجلاس میں شرکت ہے، دو سال سے سیلاب متاثرین بحالی کیلئے وفاقی کی جانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی تعینات نہیں ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















