Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان نے مجھے ’رومانس‘ کرنا سکھایا، رانی مکھرجی

بالی وڈ کی نامور پر کشش اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ انہوں نے رومانس کرنا شاہ رخ خان سے سیکھا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اداکارہ رانی مکھرجی اور فلمساز کرن جوہر کے ہمراہ اپنی بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی سلور جوبلی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس مو قع پر رانی مکھرجی نے کہاکہ انہیں رومانس کرنا شاہ رخ خان نے سکھایا ہے اور ان سے بہتر رومانس کوئی نہیں کر سکتا۔

شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے مزید کہا کہ جب وہ ( شاہ رخ خان) کہتے ہیں کہ فلموں میں اب نوجوان اداکاروں کو رومانس کرنے دیں تو انہیں نہیں لگتا کہ کوئی شاہ رخ خان جیسا رومانس بڑی اسکرین پر کر سکتا ہے۔

 کنگ آف رومانس شاہ رخ خان نے کہاکہ اس فلم کا ہماری زندگی اور دل میں بہت اہم مقام ہے، یہ بات آپ لوگوں کی سمجھ میں پوری طرح نہیں آئے گی ، کیونکہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

انہوں نے اسی دوران محبت کی کہانی پر مبنی فلم  کرنے کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پتہ نہیں اب وہ رومانوی فلم کریں یا نہ کریں۔

ان کے اس جواب پر وہاں موجود حاضرین نے شدید ردعمل دیا جس پر شاہ رخ خان نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’رومانوی فلمیں اب انڈسٹری کے جوان بچے کریں ‘۔

ویڈیو دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

واضح رہےکہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی۔

اس فلم میں سپراسٹار شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں