ہری پور کی جبری کوہالہ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی جس کے باعث درجنوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جبری کوہالہ روڈ پر پہاڑی سے بھاری پتھر آگرا جس کے باعث روڈ پر کریک آگئے۔
ہری پور کی جبری کوہالہ روڈ اربوں روپے کی فنڈنگ سے تعمیر ہوئی تھی، روڈ گزشتہ بارش سے بھی متاثر ہوئی تھی جس کے بعد اس کی ریپئرنگ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور صوابی میں بارش جبکہ صوبے کے بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری، میدانی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















