Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ ، رنبیر اور کرن نیشنل فلم ایوارڈز کے لیے روانہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ کو اپنے شوہر اور اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ  ممبئی ائیرپورٹ پر دہلی میں منعقد کیے جانے والے نیشنل فلم ایوارڈز کے لیے  روانہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عالیہ اور رنبیر کے ساتھ کرن جوہر کو بھی ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

اس کے علاوہ دھرما پروڈکشن کے سی ای او اپورو مہتا بھی نیشنل فلم ایوارڈز کے لیے دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالیہ بھٹ کو گنگو بائی کاٹھیاواڑی کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ دیا جائے گا جبکہ کرن جوہر کی شیرشاہ کو اسپیشل جیوری ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

 حال ہی میں سپر اسٹار عالیہ بھٹ اور کریتی سینان کو بہترین اداکارہ کے مشترکہ نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ الو ارجن کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بالی وڈ کے مشہورہدایت کارسنجے لیلی بھنسالی کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی کے لیے عالیہ بھٹ نے بھارتی 20 کروڑ کا بھاری معاوضہ لیا تھا۔

گنگوبائی کاٹھیاواڑی ایک ڈاکیومینٹری کرائم ڈرامہ ہے جو حسین زیدی کی کتاب “مافیا کوئینز آف ممبئی” پر مبنی ہے۔

یہ فلم “گنگا” نامی ایک عورت کی کہانی بیان کرتی ہے، جس کا کردار عالیہ نے نبھایا ہے، جو کامتھی پورہ کے ریڈ لائٹ ایریا میں گنگوبائی نامی میڈم بن جاتی ہیں۔

واضح رہے گنگوبائی کاٹھیاواڑی کو جینتی لال گڈا نے پروڈیوس کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں