سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میں نگران کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سے کم کرکے 35 سال مقرر کرنے پر اتفاق کرلیا۔
اجلاس میں کابینہ نے سیل ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور نمٹانے کیلئے کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
نگران کابینہ نے ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دی۔
دوران اجلاس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ٹیکس میں نظر ثانی سے متعلق پیش کردہ ایجنڈا پوائنٹ پر کابینہ نے ٹیکس کی وصولی کو رائج الوقت شرح سے ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
علاوہ ازیں نگران کابینہ نے اجلاس میں غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















