Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں دستی بم دھماکا، 5 بچے زخمی

بلوچستان میں ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں دستی بم پھٹنے سے پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچے ایک مقامی مدرسے کے ہیں، بچوں کو دستی بم زرچین پہاڑی سے ملا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کھیلنے کے دوران دستی بم پھٹنے سے پانچ بچے زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے والے دو بچوں کو علاج کے لیے خضدار منتقل کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں