محسن نقوی نے کہا ہے کہ آٹا سستا ہونے سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی گاڑیوں کا کرایہ15فیصد کم ہوا ہے، پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی بسوں کے کرائے10فیصد کم ہوگئے ہیں، گڈز ٹرانسپورٹرز سےبات ہوئی وہ بھی10فیصد کرائے کم کرینگے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ مرغی کے گوشت کی قیمت110روپے کم ہوئی ہے، دالیں20 سے30 روپے کم قیمت پر ملیں گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آٹےکی قیمتوں میں کمی کا 3سے4 روز میں فیصلہ ہو جائےگا جبکہ آٹا سستا ہونے سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ گھی پر بھی 15 روپے فی کلو پر کمی پر اتفاق ہوا ہے جبکہ بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائیگی۔
دوسری جانب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے فیصل آباد میں ملاقات ہوئی جس میں ایس ایم تنویراور چیف سیکرٹری پنجاب شریک ہوئے جبکہ ایسوسی ایشن کے وفد کی سربراہی مرکزی چیئرمین عاصم رضا احمد نے کی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 20کلو گرام کے تھیلا آٹا کے نرخوں میں 15روپے فی تھیلا رضا کارانہ طور پر کمی کا اعلان کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کی اجرأ کی پالیسی کا اعلان ہونے کے بعد آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















