Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ امت کا اتحاد ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ امت کا اتحاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی طرف سے قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی۔

کانفرنس میں ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلامی سے ممالک سے عالمی فلسطین فنڈکے قیام کا مطالبہ کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی نے قوم سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی۔

امیر جماعت اسلامی نے قومی القدس کمیٹی تشکیل دی، القدس کمیٹی کے سربراہ راجہ ظفر الحق اور کوارڈینٹر لیاقت بلوچ ہوں گے۔

کمیٹی میں تمام قومی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں جبکہ کمیٹی مسئلہ فلسطین کے حالیہ تناظر کی روشنی میں مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کرے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں فلسطین کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کو مدعو کیا جائے، اسلامی ممالک اسرائیلی پر عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کریں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ امت کا اتحاد ہے، پاکستانی اقوام متحدہ کو فلسطین کی آزادی کے لیے ایک کروڑ پٹیشز بھیجیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں