بالی وڈ کی فلم فائٹر کے ریلیز کے لیے الٹی گنتی شروع کر دی گئی ہے۔
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون ، اداکار ہریتک روشن اور سنئیر اداکار انیل کپور نے فائٹر کے پوسٹر شیئر کر دیے ہیں۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے والے پوسٹر کے کیپشن میں اداکاروں نے بتایا کہ فلم فائٹر کے ریلیز ہونے میں صرف 100 دن باقی ہیں۔
View this post on Instagram

گزشتہ دنوں اداکارہ دیپیکا اور ہریتک کی اٹلی میں فلم فائٹر کے گانوں کی عکس بندی کرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
View this post on Instagram
25 جنوری 2024 کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی اس ایکشن فلم کے موشن پوسٹر میں مرکزی کرداروں کی پہلی جھلک سامنے آئی تھیں۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹر میں ریتک اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
واضح رہے فائٹر موشن پوسٹر میں ہوا میں اڑتے ہوئے لڑاکا طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس میں ائیر فورس بیس کے شاٹس کیساتھ فائٹر پائلٹس دیپیکا ، ہریتک اور انیل کپور کو بھی ایک متاثر کن اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















