سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کو 25 سال سروس مکمل ہونے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا آپشن دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خزانہ ڈویژن نے’پے اینڈ پنشن کمیشن‘ کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن کی طرف سے خزانہ ڈویژن کو ہدایت کی گئی تھی کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو 25 سال سروس مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ لینے کا آپشن دیا جانا چاہیے۔
فیصلے کے تحت جو وفاقی ملازمین 25 سال سروس مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ لیں گے انہیں ریٹائرمنٹ کے سال سے ریٹائرمنٹ کی عمر تک پنشن میں 3 فیصد کمی کا سامنا کرنا ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے ریٹائرمنٹ کے وقت پنشن کی کیلکولیشن کے متعلق تجاویز کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ یہ تجاویز بھی پے اینڈ پنشن کمیشن کی طرف سے دی گئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















