پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، جس کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے اور کریڈیبل کم سے کم ڈیٹرنس کی مجموعی تعمیر میں فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کے آپریشنلائزیشن کے ذریعے خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کم سے کم قابل بھروسہ ڈیٹرنس کے ساتھ فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس آپریشنلائزیشن کے ذریعے ملکی دفاع کو تقویت ملے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیموں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین ساحر شمشاد مرزا نے ان تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے کامیاب ٹیسٹ میں تعاون کیا۔
بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















