Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کی ’سی‘ ٹیم بھی پاکستان کو شکست دے سکتی ہے، سری سانتھ

سابق بھارتی کرکٹر سری سانتھ کہتے ہیں کہ بھارت کی ’سی‘ ٹیم بھی پاکستان کو شکست دے سکتی ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہفتے کو احمد آباد کے 1 لاکھ 32 ہزار شائقین کی گنجائش والے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایونٹ آئی سی سی کی جگہ بھارتی ایونٹ لگ رہا ہے۔

مکی آرتھر کے جواب میں آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایونٹ پر ہمیشہ مختلف حلقوں سے تنقید ہوتی ہے، اس طرح کی چیزوں کو ہم دور کرنے اور بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب سابق بھارتی فاسٹ بولر سری سانتھ نے مکی آرتھر کے فائنل میں دوبارہ مقابلے کے حوالے سے بیان پر جواب دیتے ہوئے پاکستان ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ’’مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان کی یہ ٹیم کبھی بھی آئی سی سی ٹرافی یا کسی اور ایونٹ میں بھارت کو شکست دے سکتی ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’بھارت کی سی ٹیم بھی پاکستان کی اس ٹیم کو ہراسکتی ہے جب کہ پاکستان اتنے بڑے اسٹیڈیم میں کھیلنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا‘‘۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں