Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سکھر کی ترقی کا راز ہمارا اتحاد ہے، خورشید احمد

 پی پی پی کے رہنما سید خورشید احمد نےکہا ہے کہ سکھر کی ترقی کا راز ہمارا اتحاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سکھر پریس کلب پر پیپلز پارٹی سکھر کا جلسہ ہوا جس میں پی پی پی کے رہنما سید خورشید احمد، سابق ایم این اے نعمان اسلام شیخ، سابق صوبائی وزیر اویس شاہ، مئیر سکھر سمیت پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سید خورشید احمد نے کہا کہ ہمارے ورکر آج بھی اسی جوش جذبے کے ساتھ موجود ہے جو 18 اکتوبر 2007 میں موجود تھے، ہمیں عوامی اقتدار چاہئیں، آج کے دن جمہوریت کے اوپر 150 لوگ شہید ہوئے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنے لیڈروں کو شہید ہوتے دیکھا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کے لئے قربانیاں دیں، ہم اقتدار نہیں مانگ رہے ہم جمہوریت مانگتے ہیں جہاں عوام کے فیصلے ہوں

پی پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ غریبوں کے لئے روزگار کے دروازے مت بند کرو، غریبوں کے لئے روزگار کے دروازے مت بند کرو، نوجوان کو نوکری نہیں مل رہی، اگر ہم نوکری دیتے ہیں تو اسٹے آڈر آجاتا ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ عوامی راج ہے، پاکستان کا آدھا حصہ خواتین کا ہے اور ہم چاہتے ہیں پاکستان کی ترقی کے لیے خواتین کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ دیں

سید خورشید احمد نے کہا کہ ایک رات کے اندر ترقی نہیں ہوتی، پیپلز پارٹی کو موقع دیں تو ایک دو سالوں میں مزید ترقی دے گی جبکہ تین ماہ کے اندر یہ شہر مزید ترقی کرےگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی بی شہید نے یہ وعدہ کیا تھا کے میری موت عوام کے بیچ میں ہوگی اور ایسا ہی ہوا، ہم ان سیاست دانوں سے پوچھتے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئے، 50 لاکھ گھر کہاں گئے؟

پی پی پی کے رہنما سید خورشید احمد نے مزید کہا کہ سکھر کی ترقی کا راز ہمارا اتحاد ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکر نظریاتی ہے ہم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 135 فیصد تنخواہیں بڑھائیں اور 100 فیصد پینشن بڑھائی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں