Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف سے پارٹی رہنما حنیف عباسی کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنما حنیف عباسی نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہبازشریف سے پارٹی حنیف عباسی کی ملاقات ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نے حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں 21 اکتوبر کی استقبالی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہبازشریف نے آمد پر حنیف عباسی کا استقبال کیا اور انہیں گلے لگا کر ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارکباد دی جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف نے حنیف عباسی اور اُن کے بیٹے کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

شہباز شریف نے حنیف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کی جرات و بہادری قابل فخر اور ناقابل فراموش ہے، آپ کو اللہ تعالٰی نے سرخرو کیا، الحمدللہ۔

ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے شہبازشریف اور پارٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیادت اور جماعت نے جس طرح ساتھ دیا، وہ بھول نہیں سکتا، الحمدللہ اپنے قائدین اور جماعت کے اعتماد پر پورا اترا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں