Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معمول پر آنے لگا

پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن معمول پر آنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج 50 کے قریب پروازیں معمول پر اپنی منزلوں پر جائیں گی، فلائٹ آپریشن میں اندرون ملک سمیت بین الاقومی پروازیں شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پی ایس او سے مطلوبہ مقدار میں فیول حاصل کیا جا رہا ہے۔

پی آئی اے کو ایک سال میں کتنا خسارہ ہوا؟ آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2021 میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک 23 ہزار 636 پروازیں شیڈول تھیں۔ 4 ہزار 305 پروازیں منسوخ ہونے سے قومی ایئرلائن کو 19 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جنوری میں 260 اور فروری میں 273 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ مارچ میں 274، اپریل میں 343 اور مئی میں 538 فلائٹس کینسل ہوئیں۔

جون کی بات کی جائے تو 496، جولائی میں 420 اور اگست میں سب سے زیادہ 603 پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔ ستمبر میں 316، اکتوبر 375، نومبر میں 201 اور دسمبر میں منسوخ پروازوں کی تعداد 206 رہی۔

پی آئی اے کی جانب سے پلاننگ کے فقدان کے باعث 18 فیصد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

متعلقہ خبریں