Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکشے کمار بیٹی کے ہمراہ ’ایڈونچر‘ کرتے مشکل میں پھنس گئے

بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی بیٹی کے ہمراہ ’ایڈونچر‘ کرتے ہوئے مشکل میں پھنس گئے۔

اکشے کمار نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ  میں نے اپنی بیٹی (نتارا) کو پیڈل بوٹ چلانے کی اجازت دی تو یہ ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی بیٹی نے پیڈل بوٹ کو درست سمت نہیں چلایا جس کی وجہ سے کشتی بری طرح سے جھاڑیو ں کے نیچے پہنچ گئی اور اکشے کمار کو اس صورتحال سے نکلنے میں بھی دشواری کا سامنا کر نا پڑا۔

ویڈیو دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اس سے قبل بھی اکشے کمار نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ایڈونچر کرتے ہوئے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی،جس میں ان دونوں کو سمندر کے کنارے چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اکشے کماراور ٹوئنکل کھنہ  17 جنوری 2001 کوباہمی رضامندی سے شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے، شادی کے ایک سال بعد بیٹے جبکہ  2012 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

حال ہی میں اکشے کمار نے سوشل میڈیا پرسرکس میلے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس کے کیپشن میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جب میری بیوی نے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو میرا دل چاہا کہ کہوں اس کو ’شادی‘ کہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں