Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ لباس کی وجہ سے تنقید کا شکار ہوگئیں

بالی وڈ میں بیبو کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان کو اس بار آرام دہ گھریلو لباس میں دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو ہرے رنگ کا ڈھیلا سا لباس زیب تن کیے جبکہ چہرے پر ہلکی مسکان کے ساتھ انتہائی دیدہ زیب سیاہ چشمہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اداکارہ کا یہ عام گھریلو حلیہ مداحوں کو نہیں بھایا اور یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے بھی اداکارہ کے لباس پر تنقید کرنے لگے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جناب سے کرینہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر متعدد سوالات کیئے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ نے یہ اسپتال نما لباس کیوں زیب تن کیا؟َ

کرینہ کپور خان نے ابھی تک بھارتی شہریوں کی جانب سےخود پر ہونے والی اس تنقید کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

بیبو کو اکثر کسی نہ کسی چیز کے لیے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم وہ منفی چیزوں پر کوئی توجہ نہیں دیتیں اور خاموشی سے نظر انداز کر دیتی ہیں۔

 اداکارہ کو اکثر ان کی عمر اور موٹاپے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن وہ کسی بھی بات کی پرواہ نہیں کرتیں۔

حد تاکہ اداکارہ کرینہ کو ان کے بیٹوں کے ناموں پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ کرینہ کی فلم دی بکنگھم مرڈرز کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کو پولیس گرفتار کرکے لے کر جارہی ہے اور وہ اپنے آپ کو ان سے چھڑانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

واضح رہے حال ہی میں کرینہ کپور خان نے فلم جانے جان سے او ٹی ٹی پر شاندار ڈیبیو کیا جسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں