Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان آئیڈل میں مسترد کیے جانے کے بعد مشہورہونے والی گلوکارائیں

نمرہ مہرا ایک نوجوان، باصلاحیت اور مقبول پاکستانی گلوکارہ ہیں جو اپنی خوبصورت آواز اور انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ نمرہ نے ایک شاندار لائیو گلوکارہ کے طور پر پاکستانی شوز سے شہرت حاصل کی ہے اور اس حوالےسے اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ نمرہ کے اب لاکھوں مداح ہیں جو ان کی خوبصورت اور دل کو موہ لینے والی آوازکو سننے کے لیے بیقرار رہتے ہیں اور ان کے فیس بک پر 2.4 ملین فالوورز ہیں۔

نمرہ کا نیا گانا ’’تو صبح دی پاک ہوا ورگا ‘‘نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے۔ یہ گانا پڑوسی ملک میں بھی وائرل ہورہا ہے۔ گزشتہ دو مہینوں کے دوران ان کے گانے کی ویڈیو کو 11 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔ نمرہ مہرا نے کئی سپرہٹ ٹیلی ویژن ڈراموں کے لیے او ایس ٹی بھی گائے ہیں۔

نمرہ مہرا جو آج ایک معروف گلوکارہ ہیں اس کے پیچھے کئی برسوں کی سخت محنت شامل ہیں اور یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا یہاں تک کہ انہیں ایک بار پاکستان آئیڈل میں حدیقہ کیانی، علی عظمت اور بشریٰ انصاری سمیت مشہور پاکستانی گلوکاروں نے مسترد کر دیا تھا۔ مشہور پاکستانی گلوکاروں کا خیال تھا کہ نمرہ مہرا گانے کو پہتر نداز میں پیش کررہی ہیں اور گلورکاری کے علاوہ دوسری چیزوں پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اس لیے وہ پاکستان آئیڈل کے لیے موزوں امیدوار نہیں ہیں۔ علی عظمت نے نمرہ مہرا کا ساتھ دیا لیکن بشریٰ انصاری اور حدیقہ کیانی نے اسے مسترد کر کے گھر بھیج دیا۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ گلوکارہ سے بہتر اداکارہ ہوسکتی ہیں۔ اس بات سے وہ کسی قدر رنجیدہ تو ہوئی لیکن وقت نے انہیں ایک بہت ہی مقبول گلوکارہ کے طورشہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

ماریہ میر کے نام سے کون واققف نہیں، ماریہ انتہائی سیریلی آواز کی مالک ہیں انہوں نے کئی ڈراموں اور فلموں میں لاتعداد گانے ریکارڈ کرائے ہیں۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ماریہ میر کو پاکستان آئیڈل میں حدیقہ کیانی، علی عظمت اور بشریٰ انصاری سمیت تینوں مسترد کر دیا تھا، حدیقہ کے بقول ان کی آواز میچور نہیں ہے بہت باریک آواز ہے جبکہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ آپ کی آواز بچوں کی طرح ہے، جبکہ علی عظمت نے کہا انہیں تو ماریہ کی آواز آئی نہیں، اور ان میں اسٹیج کے لیے اعتماد بلکل نہیں ہے۔

اس انکار کے بعد ماریہ بہت اداس ہوئی لیکن فوراً ہی ان سے امانت علی نے رابطہ کیا ان کے ساتھ ایک گانا نینا لاگے ریکارڈ کرا کے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، ، ماریہ اب تک بیس سے زیادہ پاکستانی اور پانچ بھارتی فلموں میں پنجابی گیت گا چکی ہیں اور اب وہ پاکستان کی ایک مشہور گوکارہ ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں