Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکارہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، بھائی جاں بحق

معروف پاکستانی اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اداکارہ کا بھائی جاں بحق جبکہ میک اپ آرٹسٹ زخمی ہو گیا ہے۔

واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گاڑی میں موجود اسٹیج اداکارہ مالا محفوظ رہیں جبکہ ان کا بھائی جاں بحق اور میک اپ آرٹسٹ زخمی ہو گیا۔

   پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کار سوار ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں