Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیجنڈری اداکار انتقال کرگئے

لیجنڈری اداکار برٹ ینگ کا انتقال ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اداکار برٹ ینگ کا 83 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ برٹ ینگ کی موت کی تصدیق ان کے دوست و معروف اداکار سلویسٹر اسٹالون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی۔

سلویسٹر اسٹالون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں برٹ ینگ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

تصویر کے کیپشن میں سلویسٹر اسٹالون نے برٹ ینگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میرے پیارے دوست برٹ ینگ، آپ ایک ناقابل یقین آدمی اور اداکار تھے، میں اور دنیا آپ کو بہت یاد کریں گے ‘۔

واضح رہے کہ امریکی اداکار برٹ ینگ 1940 میں نیویارک میں پیدا ہوئے اور 1950 کی دہائی میں امریکی میرین کور میں خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد برٹ نے اداکاری کی تعلیم حاصل کی اور ٹی وی اور فلم میں “دی ٹف آدمی” کے کردار ادا کرتے ہوئے اپنا کیریئر بنایا۔

 لیجنڈری اداکار برٹ ینگ کو1976 کی فلم میں پاؤلی پینینو کے معاون کردار ادا کرنے پر آسکر کے لیے نامزد کیا گیا جس میں انہوں نے ایک شرابی قصائی اور راکی ​​کے بہنوئی کا کردار ادا کیا تھا۔

اداکار برٹ ینگ کو 10 آسکر نامزدگی اور تین ایوارڈز ملے جن میں بہترین تصویر کا انعام بھی شامل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں