سابق وفاقی وزیر و معروف قانون دان سید محمد ظفر انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و معروف قانون دان سید محمد ظفر 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق ایس ایم ظفر کافی عرصے سے علیل تھے، مرحوم معروف قانون دان سینیٹرعلی ظفر کے والد تھے۔
سابق وفاقی وزیر و معروف قانون دان سید محمد ظفر6 دسمبر 1930 میں رنگون برما میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1950میں وکالت کا آغاز کیا۔

سید محمد ظفر ہائی کورٹ کے جج رہے، 1965 کی جنگ کے دوران وزیر قانون رہے، 2003 سے 2012 تک سینیٹر رہے، مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما تھے۔
ایس ایم ظفر سابق صدر ایوب خان کی کابینہ میں وزیر قانون و پارلیمانی امور رہے، اور سابق صدر جنرل پرویزمشرف کے قریبی ساتھیوں میں بھی شامل رہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















