الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈیول جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 30 نومبر کو ہوگی، کاغزات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جائیں گے، 7 سے 9 نومبر تک کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، کاغزات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک جمع کرائی جائے گی۔
ٹریبونل 14 نومبر تک اپیل نمٹائیں گے، کاغزات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جائیں گے، انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















