چین سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر تجارت گوہراعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ چین کی بی وائی ڈی کار کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی، بی وائی ڈی دنیا کی بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی وائی ڈی کار کمپنی کو پاکستان کی پالیسی، ایس آئی ایف سی سے آگاہ کیا، کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی بھرپور حمایت کریں گے۔
خیال رہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے مقابلے میں ایک چینی کمپنی سامنے آئی، ’بلڈ یوئر ڈریمز‘ یا ’بی وائی ڈی‘ کے حصص کی مالیت میں رواں ہفتے اس وقت اچانک اضافہ ہوا جب ان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ان کا منافع تقریباً دگنا سے بھی زیادہ ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















