Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسانی جسم کا اوسط درجہ حرارت کتنا ہوتا ہے؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ انسانی جسم کا اوسط درجہ حرارت کتنا ہوتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اوسط جسمانی درجہ حرارت ہر فرد میں مختلف ہوتا ہے۔

جی ہاں، اس تحقیق میں 6 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد کے جسمانی درجہ حرارت کا ڈیٹا 2008 سے 2017 کے درمیان جمع کیا گیا۔

اس کے بعد تحقیقی ٹیم نے مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا تاکہ اوسط جسمانی درجہ حرارت کا تعین کیا جاسکے۔

تحقیق کے دوران دریافت ہوا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کا اوسط جسمانی درجہ حرارت کم ہوتا ہے۔

اسی طرح یہ بھی دریافت ہوا کہ عمر، جنس، قد، وزن اور دن کے وقت کے مطابق جسمانی درجہ حرارت میں کمی بیشی ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق خواتین کا جسمانی درجہ حرارت مردوں سے زیادہ ہوتا ہے، جبکہ اوسط درجہ حرارت عمر کے ساتھ گھٹ جاتا ہے، البتہ وزن اور قد میں اضافے کے ساتھ معمولی بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی درجہ حرارت پر سب سے زیادہ اثرات دن کے مختلف اوقات میں مرتب ہوتے ہیں، یعنی سورج طلوع ہونے کے وقت یہ سب سے کم ہوتا ہے جبکہ سہ پہر 4 بجے سب سے زیادہ۔

محققین کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد بشمول متعدد ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ نارمل درجہ حرارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ اس کا انحصار فرد اور صورتحال پر ہوتا ہے، بہت کم ہی کسی فرد کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچتا ہے۔

محققین کے مطابق ہم نے لوگوں میں اوسط نارمل درجہ حرارت 36.3 سے 36.8 سینٹی گریڈ تک دریافت کیا، تو مجموعی طور پر یہ اوسط 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ بنتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں