ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے ڈائریکٹ جلسہ گاہ آمد آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کل دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پردوپہرایک بجے لینڈ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں نوازشریف اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے. لاہورمیں نواز شریف کے استقبال کیلئے 2 پلان تیار کرلیے گئے.
ذرائع نے بتایا کہ پلان اے کے مطابق خصوصی طیارہ شام 5 بجے لاہورایئر پورٹ لینڈ کرے گا۔ لاہورایئر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نواز شریف جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ پلان بی کے مطابق نواز شریف اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ لینڈ کریں گے۔
نوازشریف کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، نوازشریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کریں گے اور معاشی بحالی کا پلان دیں گے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری کردیا۔ مذید خبر پڑھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















