مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ فلسطین اور تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں فلسطینی عوام کے حق میں یک جہتی ریلی و اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فلسطین میں اسرائیل کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مذمتی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مظالم، جبر اور محاصرے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ گہری اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، دنیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ فلسطین اور تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
صدر ثاقب رفیق نے کہا کہ اس مشکل وقت میں فلسطین میں ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں تنہا نہیں ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم امن، انصاف اور بہتر مستقبل کی مضبوط حمایت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پرگروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدور، انجمن تاجران کے عہدے داران، سمال چیمبر کے صدر طارق جدون، ایگزیکٹو کمیٹی، طلبا اور سول سوسائٹی اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















