Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیخ رشید کے انٹرویو کے بعد علی محمد کا بھی اہم بیان آگیا

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے انٹرویو کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد کا بھی اہم بیان آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کئی باتوں سے سیاسی اختلاف ہے اور رہے گا لیکن آپس میں ہمیشہ ایک عزت کا محبت کا اور باہمی احترام کا تعلق رہا۔

انہوں نے کہا کہ البتہ یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ شیخ رشید پاکستانی سیاست میں غریب آدمی کی، تھڑے والے کی، ریڑھی بان کی، دیہاڑی دار اور رکشہ والے کی آواز ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ کابینہ میں ہمیشہ ان کو غریب مزدور کی اور مہنگائی کے خلاف بات کرتے ہوئے  پایا، انہوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کی تکریم کی بات کی، وہ ختم نبوتؐ کے بھی پہرہ دار ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد نے کہا کہ شیخ رشید جہاں بھی رہیں خوش رہیں اور عزت سے رہیں، پاکستانی سیاست کی کہانی فرزندِ راولپنڈی شیخ رشید صاحب کے بغیر نامکمل ہی رہے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں