Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر صائم سلطان کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم خرم اقبال کے خلاف انسانی سمگلنگ سے متعلق 5 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم نے متعدد متاثرین سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے، ملزم متاثرین سے پیسے وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا۔

ملزم کے خلاف 11 سے زائد انکوائریاں بھی درج تھیں، ملزم کی گرفتاری کے لئے اس سے پہلے بھی متعدد بار چھاپے مارے گئے، ملزم کے خلاف انکوائریاں اور مقدمات سال 2021 سے 2023 کے دوران درج کئے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں