Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی اور انکے لیڈران ہیں، مولانا راشد محمود سومرو

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نےکہا ہے کہ سندھ میں تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی اور انکے لیڈران ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچے میں مشترکہ آپریشن ہورہا ہے، ڈاکو گرفتاری دینا چاہتے ہیں لیکن انصاف چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی اور انکے لیڈران ہیں، صوبہ سندھ کے مسائل اور عوام کو صوبے کے وسائل سے دور رکھنے کے خلاف جے یو آئی سندھ کل سندھ امن کارواں مارچ نکالے گی۔

مولانا راشد محمود سومرو نے یہ بھی کہا کہ سندھ امن کارواں مارچ کل خیرپورمیرس کے علاقے ٹھیڑھی سے نکلے گا جو کہ 2 نومبر کو کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کارواں مارچ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا بھی مظہر ہوگا، لاڑکانہ 2 نومبر کو کراچی میں ہمارے اسٹیج سے فلسطین اور حماس کے رہنما بھی خطاب کریں گے۔

انہوں  نے کہا کہ جے یو آئی کے مینڈئیٹ کو ہمیشہ چوری کیا گیا ہے ،نگراں حکومت سرداروں کو مجبور کر کے قبائیلی فیصلے کروائے تاکہ خونریزی ختم ہوسکے۔

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نےمزید کہا کہ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں وقت اور حالات دیکھ کر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، سندھ میں سابقہ حکومت کے منظور نظر افسران اس وقت تعینات ہیں، ایسی صورتحال میں شفاف انتخابات ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں