Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاجول کی اسٹیج سے گرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

بالی وڈ کی  نامور شوخ وچنچل اداکارہ کاجول کی اسٹیج سے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اداکارہ کاجول ایک تقریب کے دوران  موبائل استعمال کرتے ہوئے اسٹیج سے اتر رہی تھیں کہ اچانک ان کا پاؤں الجھا اور وہ بے دھیانی میں نیچے گر گئیں۔

اسٹیج کے پاس کھڑے ان کے بیٹے اور بہن نے انہیں تھام لیا ، تاہم کاجول کے ہاتھ سے ان کا موبائل فون نیچے فرش پر گر گیا۔

کیمرے کی آنکھ نے اس افوسناک واقعے کو محفوظ کر لیا لیکن خوش قسمتی سے اداکارہ زخمی ہونے بچ گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

واضح رہےکہ اس مذہبی نوعیت کی تقریب میں بالی وڈ کے کئی نامور اسٹارز نے شرکت کی ، جن میں سشمیتا سین، رانی مکھرجی، ہیمامالنی، ایشا دیول اور کیارا اڈوانی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

کاجول نے بازیگر، پیار کیا تو ڈرنا کیا، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، گپت: دی پوشیدہ سچ، اور مائی نیم از خان جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں