Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف فٹنس انفلوئنسر 41 سال کی عمر میں چل بسیں

نیوزی لینڈ کی مشہور و معروف فٹنس انفلوئنسر اور باڈی بلڈر راچیل چیز 41 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق راچیل چیز کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ نیوزی لینڈ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Raechelle Chase, Kiwi fitness influencer, dies at 41

فٹنس انفلوئنسر اور باڈی بلڈر راچیل چیز 5 بچوں کی ماں ہیں جبکہ ان کی ایک بیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کی ۔

راچیل کی شادی 14 سال تک قائم رہنے کے بعد فروری 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کے فیس بُک پر 14 لاکھ فالوورز ہیں۔ وہ کم عمر سے باڈی بلڈنگ کرتی تھیں اور انہوں نے نیوزی لینڈ میں کئی مقابلے بھی جیتے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں