Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان کی والدہ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کی والدہ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی والدہ کو گزشتہ برس ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کے بعد سے اُن کی طبیعت سنبھل نہیں سکی۔

اداکار نے اپنی والدہ کے علاج کیلئے چنائے منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

Aamir Khan's mom Zeenat suffers massive heart attack: Report - India Today

عامر خان کی والدہ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے چنائے کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جس کی وجہ سے عامر خان نے اسپتال کے قریبی ہوٹل میں کچھ ماہ کیلئے بکنگ کروالی ہے۔

اداکار اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں اور فلم ’لال سنگھ چڈا‘ کے بعد انہوں نے کیریئر سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ اپنی بیمار والدہ اور بچوں کو وقت دے سکیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں