کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے شہر میں منگل تک گرم اور مرطوب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح میں شہر میں نمی کا تناسب 85 فیصد اور رات میں 55 فیصد تک ہوسکتا ہے۔
علاوہ ازیں شہر میں دن بھر شمال اور شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف علاقوں میں زیادہ تر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مری، گلیات، راولپنڈی ایبٹ آباد اور جہلم میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بارکھان 16 اور خضدار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کالام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















