Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پوری قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے،گورنرسندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گورنر ہاﺅس کے باہر شمعیں روشن کی گئیں جس میں سول سوسائٹی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ تمام افراد کی آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملہ جنگی جرائم ہیں۔ پناہ گزین کیمپوں، چرچ اور اسپتال کو نشانہ بنانا اسرائیل کی سفاکیت کا ثبوت ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے، عالمی برادری کو اسرئیلی افواج کی بربربیت کا نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے لئے یہ ایک امتحان ہے ، اسے متحد ہونا پڑے گا، پاکستان اقتصادی مشکلات کا شکار ہے، ہمیں معیشت کو ترقی دینے کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں فلسطین کے مسئلہ پر یک زبان ہو کر احتجاج ریکارڈ کروائیں جبکہ ، یہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے گذارش ہے کہ وہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے اس ایونٹ کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد اور اعلان بغاوت کرتا ہوں، میں فلسطینیوں کیلیے امداد لیکر مصرروانہ ہو رہا ہوں، فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ ہم منافق، مصلحتوں کے شکار ، عالمی طاقتوں کے غلام ہیں، ہمیں غلامی کی ان زنجیروں کو توڑنا ہے اور اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والوں کابائیکاٹ کرنا چاہیے، اسلام آباد میں فلسطین کے سفارتخانے جاؤں گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں