لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کو نواز شریف ہی نکالیں گے۔
سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا پوری قوم نے استقبال کیا، انکا شاندار استقبال کرنے پر قوم کو سلام پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی عوام کو نوازشریف سے امید ہے، عوام کو یقین ہے کہ نواز شریف ملک کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حکومت ختم کر کے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کردیا گیا، نوازشریف کے دور میں مہنگائی نہیں تھی، مخالفین نے بھی میاں نواز شریف کی تعریف کی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کر کے ملک کو بحران سے نکالنا ہوگا، نواز شریف قوم کی آخری امید ہیں، آج نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے۔
مریم اورنگزیب انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کے مقدمے کے کیس پر سماعت کی۔
عدالت میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے بریت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے مریم اورنگزیب کی درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں 2022 میں درج ہوا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا تھا کہ ملزمان پر ریاست مخالف تقریر اور بیانات کا الزام ہے۔
بعدازاں پولیس نے مقدمے کی اخراج رپورٹ تیار کرکے پیش کی تھی، تاہم عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















