Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زندگی کے انتہائی مشکل وقت سے گزر رہی ہوں، میرا

پاکستانی فلمسٹار میرا شوبزانڈسٹری میں 20 سال سے زائد عرصے سے کام کر رہی ہیں،انہیں ’اسکینڈل کوئین‘ بھی کہا جاتا ہے، جنہیں خبروں میں رہنے کا فن آتا ہے۔

فلمسٹار میرا نے گزشتہ ایک سال سے شوبزانڈسٹری سے دوری اختیار کی ہوئی ہے ، جس کی وجہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ان کی بہن میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث وہ زندگی کے انتہائی مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔

میرا نے لکھا کہ ’دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کوئی ایسا شریکِ حیات دے جس کے ساتھ وہ اپنے دُکھ اور خوشی کے لمحات بانٹ سکیں۔‘

میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی والدہ کو ناسازطبیعت کے باعث اسپتال کے بستر پر لیٹا دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

میرا کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ طویل عرصے سے شدید علیل تھی ، جن کی حال ہی میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہو ئی ہے اور ان کی دیکھ بھال ان کی اولین ترجیح ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں