بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم ’ٹائیگر 3 ‘ کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
سلمان خان نے اپنے انسٹا گرام پر اس گانے ’لے کے پربھو کانام‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’انہیں امید ہے کہ سب کو یہ گانا پسند آئے گا‘۔
یہ گانا عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے سلمان خان کے لئے گایا ہے۔
View this post on Instagram
فلم ’ٹائیگر 3‘ دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
اس میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں جبکہ عمران ہاشمی پہلی بار منفی کردار میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے ایک دہائی کے بعد پہلی مرتبہ گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا گانا اپنی فلم میں شامل کیا ہے۔
اریجیت سنگھ اور سلمان خان کا جھگڑا 2014 میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران ہوا تھا، اس جھگڑے کے بعد سلمان خان نے اپنی فلم ’کک‘، ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ سے گلوکار کے تمام گانے ہٹا دئیے تھے۔
View this post on Instagram
2016 میں ارجیت سنگھ نے سلمان خان سے معافی مانگ کر فلم ’سلطان‘ میں اُن کا گانا برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی لیکن سلمان خان نے گلوکار کی معافی پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















