محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورمغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ اس دوران بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ شہر لاہور میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















