چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ چین کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات فخر کا باعث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے چار روزہ دورے بیجنگ کے موقع پر قومی کمیٹی برائے عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ ہننگ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نےچین کے 74 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چین کی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات فخر کا باعث ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ سمپوزیم میں غوروخوص اور بحث ومباحثے کے نتیجے میں مؤثر سفارشات سامنے آئیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















