Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الوداع پی ٹی آئی الوداع، اہم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑدی

پاکستان تحریک انصاف کی اہم خواتین رہنماؤں نے پارٹی چھوڑدی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس، سابق ایم پی ایز سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد نے ملاقات کی، اس موقع پر رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری بھی موجود تھے۔

تینوں سابق ارکان اسمبلی نے جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور باقاعدہ طور پراستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

 

 

سربراہ آئی پی پی جہانگیر خان ترین کی جانب سے عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد کا استحکام پاکستان پارٹی میں خیر مقدم کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس  سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے سابق وزیر غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے غلام سرور خان کی کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ تاہم غلام سرور خان اپنے حلقے میں چوہدری نثار کے سیاسی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں